اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: 'رمضان المبارک میں کورونا گائیڈ لائن پر عمل کریں'

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے شہر قاضی تنویر عالم نےعوام سے اپیل کی ہے کہ' حکومت کی جانب سے کورونا کے پیش نظر جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک میں عبادات کا اہتمام کریں۔'

مظفرنگر:رمضان المبارک میں کورونا گائیڈ لائن کو لازمی پکڑیں
مظفرنگر:رمضان المبارک میں کورونا گائیڈ لائن کو لازمی پکڑیں

By

Published : Apr 11, 2021, 7:25 PM IST

رمضان المبارک اور کورونا وبا سے متعلق شہر قاضی تنویر عالم نے بتایا کہ 'رمضان المبارک کا مہینہ چند ہی روز میں شروع ہونے والا ہے۔ اس میں مسلمان دن میں روزے رکھتے ہیں اور رات میں عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔

مظفرنگر:رمضان المبارک میں کورونا گائیڈ لائن کو لازمی پکڑیں

انہوں نے مزید کہا کہ 'کورونا وبا پھر سے پھیل رہی ہے۔ اس لیے ہمیں اس کا خاصہ دھیان رکھنا ہوگا۔ اس کے لیے جو ہیلتھ منسٹری کی گائیڈ لائن آئی ہے، ہم اس پر عمل کریں۔ ماسک لگائیں، سینیٹائزر کا استعمال کریں اور معاشرتی فاصلے میں لاپرواہی نہ برتیں۔

جو بیماری میں مبتلا اور معمر افراد مسجدوں میں جانے سے پرہیز کریں۔ گھر پر ہی عبادت کریں اور اللہ تعالی سے دعا کریں کہ اس کورونا وبا سے جلد از جلد نجات ملے۔ انہوں نے مزید اس بات کی جانب بھی آگاہ کیا کہ 'کورونا وبا کے دوران ایسا کوئی کام نہ کریں جو حکومتی گائیڈ لائن کے خلاف ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details