اردو

urdu

By

Published : Oct 13, 2020, 2:36 PM IST

ETV Bharat / city

مظفر نگر: برہمنوں پر ہو رہے حملوں کے خلاف احتجاج

ارچک پروہت سنگھ نے کہا کہ اس حکومت میں برہمن طبقہ کے بے گناہ لوگوں کا قتل کیا جارہا ہے۔

Muzaffarnagar
Muzaffarnagar

اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں ارچک پروہت سنگھ نے برہمنوں پر ہو رہے ظلم اور قتل معاملے کے خلاف احتجاج کیا اور ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ ملک کے وزیرِ اعظم کے نام ایک میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہمارے طبقے کے ساتھ ہورہی ظلم و زیادتی کو ختم کیا جائے اور جلد از جلد اس معاملے کی جانچ کر کارروائی کی جائے۔

مظفر نگر: برہمنوں پر ہو رہے حملوں کے خلاف احتجاج
مظفر نگر میں ارچک پروہت سنگھ کے کارکنان نے احتجاج کے دوران اترپردیش حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں برہمن معاشرے کے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے، ارچک پروہت سنگھ ان ہلاکتوں پر ناراض ہے۔

ارچک پروہت سنگھ کے ضلع صدر پنڈت برج بہاری اتری نے کہا کہ برہمن طبقے کے لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ رائے بریلی میں انچاہار کے 5 معصوم برہمن نوجوانوں کو زندہ جلایا گیا، تب سے برہمن معاشرے کے لوگوں کا قتل مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے۔ سہارنپور کے ننوتا قصبے کے کلر پور گاؤں میں پنڈت رام کمار شرما کو مجرموں نے زندہ جلا دیا۔ لکھنؤ میں کملیش تیواری جیسے رہنما کا عوامی طور پر قتل کیا گیا، صحافی وکرم جوشی کو غازی آباد میں قتل کیا گیا، اب تک کافی برہمنوں کا قتل کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر برہمنوں کو اسی طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور قتل کیا جاتا رہا تو ارچک پروہت سنگھ سڑکوں پر اُتر کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کریگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details