اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفر نگر ضلع پولس نے جاری کیا ہیلپ لائن نمبر - سینئر پولیس سپریٹنڈنٹ

کووڈ-19 کے پیش نظر اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں شکایت درج کرانے کے لئے تھانے جانے کے بجائے واٹس ایپ کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔

Muzaffarnagar
Muzaffarnagar

By

Published : Mar 23, 2020, 4:41 PM IST

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اترپردیش کے ضلع مظفر نگر پولس نےایک نمبر جاری کر لوگوں کو اپنی شکایتوں کو واٹس ایپ کرنے کی اپیل کر ہے۔

مظفر نگر ضلع پولس کی اس پہل کے بعد کوئی بھی اپنی شکایت لکھ کر 9690112112 نمبر پر واٹس ایپ کر سکتا ہے۔

مظفر نگر ضلع پولس نے جاری کیا ہیلپ لائن نمبر

مظفر نگر کے سینئر پولیس سپریٹنڈنٹ ابھیشیک یادو نے بتایا کہ ضلع کے کسی شخص کی کوئی پریشانی، شکایت ہے اور وہ اسے کسی افسریا پولیس اسٹیشن تک پہنچانا چاہتے ہیں تو اب انہیں تھانے یا کسی افسر کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پولس کی جانب سے جاری کردہ ہیلپ لائن نمبر 9690112112 پر اپنی درخواست لکھ کر اس کی ایک تصویر واٹس ایپ کر دیں۔ ایسے میں لوگوں کے ذریعہ کی جانے والی کمپلین پر فوری کاروائی کی جائے گی۔

پولس افسر نے بتایا کہ اس کمپلین کی کاپی کو متعلقہ تھانہ یا افسر تک بھیج کر اس پر کاروای کو یقینی بنایا جائے گا۔

مظفر نگر کے سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک یادو

سینئر پولس سپریٹنڈنٹ نے اس نمبر کے علاوہ دیگر اعلیٰ پولس افسروں کا نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ نمبر کام نہ کرے تو لوگ متعقلہ افسر کو ان کے نمبروں پر بھی واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details