اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: اسٹیشنری کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے والدین پریشان

ریاست اتر پردیش میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے 31 مئی تک کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اس بند کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے۔ کوئی بیماری کی وجہ سے کوئی روزگار کی وجہ سے تو کوئی دکانیں نہیں کھلنے کی وجہ سے۔

Parents worried over closure of stationery shops
مظفرنگر: اسٹیشنری کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے والدین پریشان

By

Published : May 29, 2021, 7:38 PM IST

اس بند کی وجہ سے اسکول کالجوں میں بھی تعلیم کا کافی نقصان بچوں کو اٹھانا پڑا ہے۔ اس نقصان کو کم کرنے کے لیے بچوں کو آن لائن تعلیم دی جا رہی ہے، جس سے بچوں کو تعلیم کا کم نقصان اٹھانا پڑے۔ جہاں اسکول کالج بچوں کو آن لائن تعلیم دینے کا کام کر رہے ہیں تو وہیں بچوں میں ایک نئی پریشانی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آن لائن تعلیم تو دی جا رہی ہے پر لاک ڈاؤن میں بند کے چلتے ان کو کاپی کتابیں نہیں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے ساتھ ساتھ والدین کافی پریشان ہیں۔

ویڈیو

جب ای ٹی وی بھارت نے اس سے متعلق کچھ والدین سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکول کالج بند ہیں اس بند کے چلتے اسکول کالج آن لائن اسٹڈی کرا رہے ہیں جس سے کہ بچوں کی تعلیم کا کوئی نقصان نہ ہو۔

آن لائن اسٹڈی تو چل رہی ہے پر ہمارے بچوں کے پاس کاپی کتابیں نہیں ہیں۔ اس بند کے چلتے ضلع کی سبھی اسٹیشنری بک شاپ بند ہیں، جس وجہ سے بچوں کی تعلیم صحیح طریقے سے نہیں ہو پا رہی ہے۔ ہم کاپی کتابوں کو خریدنے کے لیے در در بھٹک رہے ہیں، پر کوئی بھی اسٹیشنری کی دکان کھلی نہیں مل رہی ہے، جس وجہ سے ہمیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس لاک ڈاؤن میں اسٹیشنری کی دکانوں کو تھوڑی سہولت مہیا کرائی جائے جس سے ہمارے بچے بھی آن لائن تعلیم حاصل کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details