اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: خاتون کی خودکشی کی ویڈیو وائرل - پوچھ گچھ شروع

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ہے، خودکشی کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، خاتون کی خودکشی کے دوران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے۔

مظفرنگر: خاتون کی خودکشی کی ویڈیو وائرل
مظفرنگر: خاتون کی خودکشی کی ویڈیو وائرل

By

Published : Apr 12, 2021, 10:39 PM IST

خاتون کے اہل خانہ نے سسرال والوں پر قتل کا الزام لگایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ وہیں خاتون کی ساس اور سسر کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا، جبکہ شوہر سمیت دیگر فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے اس تعلق سے جہیز کا مقدمہ درج کیا ہے۔

مظفرنگر: خاتون کی خودکشی کی ویڈیو وائرل
شاہ پور علاقہ کے پلڈی گاؤں کے رہائشی کومل (25 سالہ) کی شادی ڈیڑھ برس قبل گاؤں دتیانہ کے رہائشی آشیش سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کی ایک آٹھ ماہ کی بچی بھی ہے۔ اتوار کی شام کومل اپنے سسرال میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔جسے بعد میں ڈاکٹر نے مردہ قرار دیا۔ اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لواحقین نے خاتون کے قاتل کا خدشہ پولیس سے ظاہر کیا، جس پر پولیس نے لاش کو مورچری بھیج دیا۔ پولیس نے موقع پر موجود خاتون کی ساس اور سسر کو حراست میں لے کر اور پوچھ گچھ شروع کر دیاہے، اس تعلق سے پولیس کا کہنا ہے کہ ان پر جہیز کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ تمام نکات کی چھان بین کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details