دراصل مظفر نگر کے تھانہ کھتولی کے جنگلوں میں چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے دو بائک سوار کو رکنے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر کے بھاگنے کی کوشش کی۔ اس درمیان پولیس اور بدمعاشوں کے درمیاں تصادم شروع ہوگیا۔ تصادم میں دین محمد عرف دینو 10 ہزار کا انعامی بدمعاش پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
مظفرنگر: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ کھتولی علاقے کے جنگلوں میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم میں انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا۔
پولیس نے زخمی بدمعاش کے قبضے سے 1 کالے رنگ کی موٹر سائیکل، 1 طمنچہ اور 2 کارتوس برآمد کرلی ہیں، زخمی بدماش کے اوپر گؤ کشی، لوٹ، چوری جیسے کئی مقدمے پہلے سے درج ہیں اور اس پر 10 ہزار کا انعام بھی رکھا گیا ہے۔ جب کہ تصادم کے دوران زخمی ہونے والے بدمعاش کا دوسرا ساتھی بھاگنے میں کامیاب رہا۔ پولیس نے مفرور بدمعاش کو گرفتار کرنے کے لیے جنگلوں تلاشی شروع کی، لیکن بدمعاش پولیس کی گرفت سے فرار ہوگیا۔ اسی دوران پولیس نے زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔'