مظفرنگر: اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں کسان یونین کے کارکنان اور عہدے داروں نے لکھیم پور واقعے کی مذمت کی اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برخواستگی کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی مختلف مطالبات کو لے کر ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔
مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں کسان یونین کے قومی صدر چودھری سویت ملک کی سربراہی میں درجنوں سے زائد کارکنان اور عہدیداروں نے تین زرعی قوانین کے خلاف اور لکھیم پور واقعے ریاستی وزیر داخلہ کی برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔
کسان یونین کے قومی صدر چودھری سویت ملک نے کہا کہ دلی کی سرحد پر کسان تین زرعی قوانین بلو کے خلاف گیارہ مہینوں سے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں لیکن حکومت کسانوں کے مطالبات سننے کو تیار نہیں ہے اور لکھیم پور واقعہ کو لے کر حکومت تاناشاہی رویہ اختیار کی ہے۔