ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 51 مثبت کیس ملے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 51 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 175مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 1041 ہو گئی ہے۔ مظفر نگر میں اب تک 253 کے قریب کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
مظفرنگر: کورونا کے 51 نئے مریض ملے، 3 افراد کی موت
مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 51 نئے مریض ملے ہیں, ساتھ ہی 175 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور اب تک تقریبا 253 مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔
مظفرنگر: کورونا کے 51 نئے مریض ملے، 3 افراد کی موت
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 51 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 30084 متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔