مظفر نگر میں کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کی ٹیم کے لئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجیو بالیان نے ضلع انتظامیہ کو پی پی ای کٹ اور سینیٹائزر دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'آج کے دور میں وہ لوگ جو ہمیں اس کورونا وائرس سے بچا رہے ہیں وہ صرف ڈاکٹر اور پولیس اہلکار ہیں، جو اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔'
مظفرنگر بی جے پی رکن پارلیمان کی پہل - دن رات اس علاقے میں گھوم رہے ہیں
ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے رکن پارلیمان نے پی پی ای کٹ اور سینیٹائزر کورونا وارئیر کے لیے ضلع انتظامیہ کے حوالے کیا۔
انہوں نے مذید کہا کہ 'ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کی بھی اپنی جان ہے۔ انکے بھی جان کی قیمت ہے، جب کسی بھی علاقے میں کورونا وائرس کا کوئی مثبت کیس پایا جاتا ہے تو، ڈاکٹر کی پہلی ٹیم اس علاقے میں جاتی ہے اور ہر فرد کا نمونہ لیتی ہے۔ اسی طرح پولیس اہلکار بھی دن رات اس علاقے میں گھوم رہے ہیں۔ لوگوں کو سمجھا رہے ہیں کی سب لاک ڈاون کی سختی سے پیروی کرے اور سوشل ڈستینسینگ میں رہے۔ لہذا آج میں نے اپنی طرف سے ان کورونا جنگجوؤں کے لئے 800 پی پی ای کٹ اور 1 ہزار لیٹر سینیٹائزر کا انتظام کر کے ضلع کی انتظامیہ کو دیا ہے، تاکہ یہ کورونا جنگجو اس کرونا وبا کے چلتے اپنی جانوں کو سیف رکھ سکیں۔'