ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹیکیت کی سربراہی میں سینکڑوں کسانوں نے بجلی محکمے کے باہر زبردست مظاہرہ کیا۔
بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے بتایا کہ' بجلی کی پریشانیوں کے سبب آج بجلی محکمے کے ایس سی دفتر کے باہر ہم مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ' بجلی کے میٹر بہت تیزی سے چل رہے ہیں، دیہاتی علاقوں میں محکمہ بجلی کاشتکاروں کے کھیتوں پر میٹر لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔