اردو

urdu

By

Published : Dec 11, 2019, 11:30 PM IST

ETV Bharat / city

مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج

بھارتیہ کسان یونین نے کسانوں کے ساتھ مبینہ زیادتی اور حکومت کی غلط پالیسیوں سمیت گنے کی قیمت پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی کے نام ایک میمورینڈم بھیجا۔

muzaffarnagar bhartiya kisan union protests
مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج

اسی سلسلے میں آج مظفر نگر کے 14 مقامات پر کسان یونین کے کارکنوں نے قومی شاہراہ کو جام کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا کیا۔

مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج

دھرنا اور مظاہرے کے دوران عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک نظام بھی متاثر ہوا جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، راہگیروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دھرنا پرامن رہے اس تعلق سے پولیس انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے تھے۔ انتظامیہ نے احتجاج کے مقامات پر اعلی پولیس اہلکار تعینات کیا تھا۔

اس کے علاوہ بھارتیہ کسان یونین کے کارکنوں اور عہدیداروں نے چوراہوں پر بھی گنے کی ہولی جلائی اور انتظامیہ کو متنبہ کیا۔

کسانوں کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت گذشتہ 3 سیزنوں میں گنے کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔ کسانوں کی آبپاشی میں استعمال ہونے والی بجلی کی قیمت دوگنی ہوگئی ہے اور کھاد ، ڈیزل، کیڑے مار ادویات وغیرہ میں 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے گنے کے کاشتکار مستقل پریشانی کا شکار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details