اردو

urdu

ETV Bharat / city

اساتذہ کی بھرتی واپس لینے سے متعلق ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم - قومی صدر چندرشیکھر

آزاد سماج پارٹی کے مطابق اتر پردیش میں 69 ہزار اساتذہ بھرتی میں 15000 دلت پسماندہ امیدواروں کو نظر انداز کر کے جرنل کیٹیگری کے امیدواروں کو بھرتی کیا گیا ہے۔

Azad Samaj party
آزاد سماج پارٹی

By

Published : Jun 13, 2021, 7:47 PM IST

ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں آزاد سماج پارٹی کے درجنوں کارکنان اور عہدے داروں نے ضلع نائب صدر بھوپیندر عریاں کی سربراہی میں ریاست میں 69 ہزار اساتذہ بھرتی واپس لینے سے متعلق ایک میمورنڈم ملک کے صدر کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔

آزاد سماج پارٹی

آزاد سماج پارٹی مظفر نگر کے نائب صدر بھوپیندر عریا نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کی آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر کی کال پر ریاست کے سبھی اضلاع میں اتر پردیش میں 69 ہزار اساتذہ بھرتی میں 15000 دلت اور پسماندہ امیدواروں کو نظر انداز کر کے جرنل کیٹیگری کے امیدواروں کو بھرتی کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف ہم نے آج ایک میمورنڈم ملک کے صدر کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر: تاجروں کا ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم

انہوں نے کہا کی اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو آزاد سماج پارٹی تمام ہیڈکوارٹرز کو بند کرنے کا کام کرے گی اور سڑکوں پر اتر کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

آزاد سماج پارٹی دلت پسماندہ امیدواروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور ان کو نقصان نہیں ہونے دے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details