اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: شب عاشورہ کے موقع پر مجلس کا انعقاد - مظفرنگر ای ٹی وی بھارت خبر

اسلامی مہینہ میں محرالحرام کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ کیونکہ تاریخ اسلام میں متعدد اہم واقعات د س محرالحرام کو ہی رونما ہوئے۔ ییغمبراسلام حضرت محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت بھی اسی دن ہوئی تھی۔ اسی مناسبت سے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں خصوصی محفل کا انعقاد عمل میں آیا۔

شب عاشورہ
شب عاشورہ

By

Published : Aug 20, 2021, 7:54 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ابو پورہ پہنچ دھرا سادات میں واقع امام بارگاہ میں شب عاشورہ کے موقع پرمجلس منعقد کی گئی۔ یوں تو محرالحرام کی پہلی تاریخ سے ہی مجلس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور دسویں شب کے موقع پر شب عاشورہ کے نام سے خصوصی محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ عقیدت مند اس موقع پر شب بیداری کرتے ہوئے عبادت و ریاضت میں مشغول رہتے ہیں-

شب عاشورہ

مولانا حسین مہندی کا کہنا ہے کہ محرالحرام کی پہلی تاریخ سے مجالس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور یہ دسویں شب شب عاشورہ کے نام سے مشہور ہے۔ یعنی دسویں شب میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اہل بیت اپنے اصحاب کے ساتھ کربلا میں موجود تھے۔ رات بھر امام حسین رضی اللہ عنہ، اہل بیت اور اصحاب اپنی زندگی کی آحری عبادت میں مصروف رہے۔ ان کی ہی یاد میں عقیدت مند شب بیداری کرتے ہوئے مرثیہ بیان کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:حضرت امام حسینؓ کی شہادت سبق آموز ہے: مولانا عالم قاسمی

انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر تمام مسلمانوں کو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی تعزیت پیش کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details