اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: کورونا کے 39 نئے مریض ملے، 5 کی موت

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 39 نئے کیس ملے۔ ساتھ ہی 97 مریض صحت یاب ہوئے اور آج 5 افراد کی موت ہو گئی۔ اب تک 260 کے قریب مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

Muzaffarnagar: 39 new corona patients found, 5 died
مظفرنگر: کورونا کے 39 نئے مریض ملے، 5 کی موت

By

Published : Jun 3, 2021, 10:54 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 39 مثبت کیس ملے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 39 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

راحت کی بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 97 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 890 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 260 کے قریب کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔

مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 39 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 29081 متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details