ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے جی آر پی ریلوے اسٹیشن پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے رمیش چندر ترپاٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جی آر پی کی چیکنگ کے دوران تھانہ ریلوے پلیٹ فارم نمبر 1 سے ایک انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے، بدمعاش کے قبضے سے ایک غیرقانونی طمنچہ اور دو زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
مظفر نگر: 25 ہزار کا انعامی لٹیرا گرفتار - 25 ہزار کا انعامی بدمعاش
مظفر نگر ریلوے جی آر پی کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران 25 ہزار کا انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے، ملزم کے قبضے سے ایک غیرقانونی طمنچہ اور دو زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار بدمعاش پر 25 ہزار روپے کا انعام تھا اور وہ ضلع سہارنپور سے ڈکیتی کے معاملے میں بھی مطلوب تھا۔ بدمعاش کی شناخت وشال باویریا کے طور پر ہوئی ہے جو کی ضلع شاملی کا رہائشی ہے۔ پکڑے گئے بدمعاش کے اوپر ڈکیتی، چوری، لوٹ اور قتل کی کوشش کے 2 درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے ساتھ چھ لوگ بھی کام کرتے تھے جس میں سے ایک ساتھی ابھی بھی فرار ہے اور باقی تمام افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیا جا چکا ہے۔ یہ ایک شاطر قسم کا مجرم ہے جس کا گروپ چلتی ہوئی ٹرین میں لوٹ مار اور زنجیر کھینچنے کے بعد فرار ہو جایا کرتا تھا۔