ریاست اترپردیش کے تمام اضلاع سمیت مظفر نگر میں 55 گھنٹوں کا لاک ڈاون نافذ ہے، لاک ڈاون نافذ رہنے کے باوجود آج ضلع میں 55 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
مظفر نگر: 55 گھنٹوں کے لاک ڈاون میں بھی کورونا کے مریضوں میں اضافہ
ضلع مظفرنگر میں 236 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 55 افراد کورونا سے مثبت پائے گئے ہیں بقیہ دیگرافراد کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتا یا کہ نئے کورونا متاثرین کی تصدیق سے یہاں محکمہ صحت میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ان معاملوں کے باوجود اطمینان کی بات یہ ہے کہ ضلع میں آج 36 مثبت مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 412 ہے۔ اب تک اس وبا سے تقریبا 21 افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
اس تعلق سے اے ڈی ایم الوک کمار نے میڈیا نمائندوں کو بتا یا کہ'مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 55 نئے مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا، میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریبا 1 ہزار 129 متاثرہ افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج بھی کیا ہے۔