اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی ایس پی رہنما و کارکنان نے کیک کاٹا - مایاوتی کی سالگرہ

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی کی 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بی ایس پی کارکنان نے بی ایس پی آفس میں کیک کاٹ کر ان کی سالگرہ منائی۔

mayawatis-64th-birth-anniversary
بی ایس پی رہنما اور کارکنوں نے مایاوتی کی سالگرہ منائی

By

Published : Jan 16, 2020, 12:51 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بہوجن سماج پارٹی کے مہاویر چوک کے دفتر میں بی ایس پی کی قومی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی کی 64 ویں سالگرہ بڑے پیمانے پر منائی گئی۔
اس موقع پر پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے بہن جی کی لمبی عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ مایاوتی2022 میں ریاست اتر پردیش کی دوبارہ وزیر اعلی منتخب ہوں گی۔

بی ایس پی رہنما اور کارکنوں نے مایاوتی کی سالگرہ منائی

اس دوران بی ایس پی کے ضلع صدر پریم چند گوتم نے بتایا کہ بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر بہن کماری مایاوتی کا یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر انھوں نے عہد لیا ہے کہ آنے والے 2022 کے انتخابات میں بھائی چارے کے ساتھ جیت حاصل کریں گے،اور بہن مایاوتی کو اترپردیش کی وزیر اعلی بنائیں گے اور ان کی ہدایت پر کام کریں گے۔
اس موقع پر بی ایس پی دفتر میں کثیر تعداد میں کارکنان موجود رہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details