ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں فوڈ پوائزننگ کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل کے کی دیر رات جب مہاشیو راتری کا تیوہار پورے ملک میں عقیدت مند کے ذریعے ورت( فاسٹ) رکھ کر اس تہوار کو منایا جارہا تھا۔
مظفر نگر میں ڈیڑھ درجن سے زائد لوگ فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے حالت بگڑنے پر سبھی مریضوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سبھی مریض ابھی زیر علاج ہیں مریضوں کا کہنا ہے کہ مہاشیو راتری کا ورت فاسٹ رکھنے کے بعد دیر رات جب انہوں نے کٹو کے آٹے کی پکوڑیاں اور پوریاں کھائیں تو ان کو لوز موشن اور اور ورٹیگو کی شکایت آنے لگی، حالت بگڑنے پر سبھی کو ضلع اسپتال ایڈمٹ کرایا گیا ہے Many victims of food poisoning in Muzaffarnagar۔
دراصل پورا معاملہ ضلع مظفرنگر کا ہے جب منگل کی دیر رات مہاشیو راتری کے تہوار کے موقع پر ورت فاسٹ رکھنے والے عقیدت مندوں نے دیر رات ورت کھولنے کے لئے کٹو کے آٹے کی پکوڑی اور کھجوریں کھا کر ورت فاسٹ کھولا تو کچھ دیر بعد سبھی عقیدت مند لوگوں کو فوڈ پوائزننگ کی شکایت ہونے لگی۔
حالت زیادہ خراب ہونے پر سبھی مریضوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی ذریعے علاج کیا جا رہا ہے۔