فی الحال اترپردیش حکومت نے پورے اتر پردیش میں لاک ڈاؤن کا حکوم جاری کیا ہے۔
مظفرنگر کورونا وائرس کے مدے نظر لاک ڈاؤن شاملی ضلع میں ایک 33 سالہ نوجوان کو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد شاملی کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔ مظفرنگر کے دوسرے ہمسایہ اضلع سہارنپور کو بھی بند کر دیا گیا تھا، مظفرنگر کے لاک ڈاؤن کے ساتھ ہی پورے ضلع کی حدود کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ سبھی تاجروں نے انتظامیہ کی اپیل پر آج صبح سے ہی اپنی دکانوں کو بند کر دیا تھا۔
آج صبح سے ہی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے۔ انتظامیہ کے کئی اعلی افسران روڈ پر گشت کرتے نظر آئے اور لوگوں کو اس عالمی وبا سے بچنے کے لیے اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی۔
ایس ڈی ایم بھی کرانہ سٹور، میڈیکل سٹور، اور دیگر دوکانوں کی ریت لسٹ چیک کر رہے ہیں۔
شہر کے ایم ایل اے کپل دیو اگروال نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لئے قانون سازی فنڈ سے 25 لاکھ روپے اور ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ یوپی حکومت نے ضلع میں حالات کے پیش نظر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ ضلع مجسٹریٹ پر چھوڑ دیا ہے۔