اردو

urdu

By

Published : Jul 11, 2020, 9:45 PM IST

ETV Bharat / city

مظفر نگر میں لاک ڈاون پر عوام کا مکمل تعاون

اترپردیش حکومت کی جانب سے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تین دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد میرٹھ اے ڈی جی راجیو سبروال نے جائزہ لینے کے لیے مظفر نگر کا دورا کیا۔

Lockdown in Muzaffarnagar
مظفر نگر میں لاک ڈاون پر عوام کا مکمل تعاون

ریاست اترپردیش میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد ریاستی حکومت نے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے تین دن لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے ڈی ایم امت کمار

لاک ڈاون کی وجہ سے میرٹھ اے ڈی جے جون راجیو سبروال جائزہ لینے کے لیے مظفر نگر پہنچ کر پولیس کے اعلیٰ افسران سے لاک ڈاون سے متعلق گفتگو کی۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے مظفر نگر میں سڑکیں سنسان، گلیاں ویران اور ضروری اشیاء کے دوکانوں کے علاوہ تمام دوکانیں بند تھیں، پیٹرول پمپ بھی اگلے تین دنوں تک مکمل طور سے بند رہینگے تاکہ بائک پر بلا وجہ گھومنے پھرنے والوں پر لگام لگایا جاسکے۔

پولیس انتظامیہ کی جانب سے بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کے ساتھ سختی سے پیش آرہی ہے اور ان میں سے کچھ کے چالان بھی کاٹ رہی اور کچھ کو سخت ہدایت دیکر چھوڑ بھی رہی ہے۔

اے ڈی ایم امت کمار نے بتایا کی ضروری اشیاء کی دوکانوں کو چھوڑ کر مظفرنگر میں مکمل لاک ڈاؤن ہے اور بے وجہ گھومنے والے لوگوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے، انکے چالان بھی کاٹے جا رہے ہیں اور بغیر ماسک لگائے گھومنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جارہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاون کے ساتھ ساتھ ماسک کی مہم بھی چلائی جارہی ہے جس کی وجہ سے بغیر ماسک لگائے لوگوں کے خلاف کاروائی بھی کی جارہی ہے اور اب بغیر ماسک پر جرمانہ کو 100روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details