اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ دس دسمبر سے چل رہی ضلع زرعی و صنعتی نمائش میں مقامی کوی سمیلن اور مقامی مشاعرہ نہیں ہونے سے مقامی شاعروں اور کویوں میں مایوسی اور ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔
Muzaffarnagar Exhibition:مظفرنگر نمائش میں مقامی مشاعرہ کے انعقاد کا مطالبہ کورونا وبا کے بعد مظفر نگر میں لگی زرعی و صنعتی نمائش کا مظفر نگر کی عوام بے صبری سے انتظار کر رہی تھی 10 دسمبر سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی اس نمائش میں ہر قسم کی دکانوں جھولوں اور نمائش پنڈال میں روزانہ ثقافتی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جس کو لے کر مظفرنگر کی عوام میں کافی خوشی کا ماحول ہے۔
آنے والی 29 دسمبر کو نمائش پنڈال میں آل انڈیا مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور اکھل بھارتیہ کوی سمیلن بھی ہونا باقی ہے جہاں ایک جانب لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے تو وہیں مقامی شعراء میں مایوسی کا ماحول ہے۔ ان کا کہنا ہے کی ہر سال جب بھی نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے تو آل انڈیا مشاعرہ اور کھیل بھارتیہ کوی سمیلن کے ساتھ ساتھ مقامی مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے لیکن اس مرتبہ مقامی مشاعرہ اور مقامی کوی سمیلن نہیں رکھا گیا ہے۔
Disappointment local poets :مظفرنگر نمائش میں مقامی مشاعرہ اور مقامی کوی سمیلن کا پروگرام منعقد نہیں ہونے پرمقامی شاعروں اور کویوں میں مایوسی جس سے مقامی شاعروں اور کویوں میں ناراضگی کے ساتھ ساتھ مایوسی بھی نظر آ رہی ہے۔ ان کا ضلع انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہر سال کی مانند اس سال بھی مقامی مشاعرہ اور مقامی کوی سمیلن کا نمائش پنڈال میں انعقاد کیا جائے جس سے مقامی شعراء کو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل سکے۔