اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: عسکریت پسندوں سے تصادم میں مظفرنگر کے پرشانت ہلاک - مرکزی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے بُڈھانا روڈ پر رہنے والے پرشانت شرما پلوامہ کے علاقے جنورا میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہوگئے۔ آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس علاقے میں 7 کے قریب شدت پسند مارے جا چکے ہیں اور دو فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Prashant dies of Muzaffarnagar in clash with terrorists
عسکریت پسندوں سے تصادم میں مظفرنگر کے پرشانت ہلاک

By

Published : Aug 29, 2020, 3:50 PM IST

مظفر نگر کا ایک اور جوان جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، شہر کوتوالی کے علاقہ بڈھانا موڑ (گاؤں بیجرول باغپت) کا رہائشی پرشانت شرما عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہو گیا۔ ابھی کچھ دن قبل گڑھی نو آباد کا رہائشی موہت بالیان بھی پلوامہ میں شدت پسندانہ حملے کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔

ویڈیو

آج صبح ہی پرشانت شرما کے اہل خانہ کو بٹالین کے افسران نے بتایا کہ پرشانت شرما عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ سنتے ہی اہل خانہ اور پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ آپ کو بتائیں کہ پرشانت شرما کی شادی آئندہ ماہ دسمبر میں ہی ہونے والی تھی۔ اس سے پہلے ہی ان کی موت کی خبر نے پورے گاؤں کو غمزدہ کر دیا۔

پرشانت کے والد نے بتایا کہ میرا ایک اور بیٹا ہے میں اس کو بھی فوج میں بھرتی کروں گا۔ اسے بھی ملک کی حفاظت کے لیے سرحد پر بھیجنا چاہتا ہوں۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان نے بھی شہید جوان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details