ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ کے جمعیت علماء ہند بڈھانہ Jamiat Ulema-e-Hind Budhana کے عہدیداران نے بارش میں ووٹر بوتھوں پر پہنچ کر شائع شدہ ووٹر لسٹوں Voter Lists کا مشاہدہ کیا۔ اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کے سکریٹری محمد آصف قریشی Mohammad Asif Quraishi Security Jamiat e Ulema e Hind Mujaffarnagar نے بارش میں بوتھوں پر جاکر شائع شدہ ووٹر لسٹوں کو دیکھا اور تمام ووٹرز کو اعلان اور فون کے ذریعے مطلع کیا کہ آج حتمی فہرست شائع ہوئی ہے، جا کر دیکھ لیں۔
جمعیت علماء بڈھانہ کے صدر حافظ شیردین نے کہا کہ جن کے ووٹ کٹ گئے ہیں وہ الیکشن کمیشن Election Commission of India کی ہدایات پر عمل کر کے اپنے ووٹ آن لائن بنوالیں۔