اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر میں کورونا کے 330 نئے مریض ملے

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 330 نئے کیس ملے۔ ساتھ ہی 393 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک 234 کے قریب مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

In Muzaffarnagar, 330 new corona patients were found
مظفرنگر میں کورونا کے 330 نئے مریض ملے

By

Published : May 22, 2021, 3:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 330 مثبت کیس ملے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 330 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

راحت کی بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 393 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 3612 ہو گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 234 کے قریب کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔

مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 330 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 25240 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details