اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ لدھا والا میں واقع بلال مسجد میں مقامی علما کے زیر سرپرستی ایک اصلاحی مجلس منعقد ہوئی، جس میں خصوصی خطاب مفتی خلیل الرحمن صاحب اور نظامت کے فرائض مفتی مجیب الرحمن قاسمی نے انجام دئے اور تلاوت قرآن پاک قاری ضیاء الرحمن قاسمی نے پیش کی اور نعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم قاری حذیفہ قاسمی نے پیش کی۔
مظفرنگر: جمعیت علما ہند کے زیرسرپرستی ایک اصلاحی مجلس کا انعقاد
مجلس میں مفتی خلیل الرحمٰن صاحب نے بتایا کہ 'اللہ کی جانب متوجہ ہونا ہی امت کی زبوں حالی کا واحد علاج ہے اور کہا کہ جتنا دین زندگی میں آئے گا ملک و ملت کے حالات اتنے ہی سازگار ہوں گے۔'
مزید پڑھیں:ایئر اسٹرائک برسی: شہید وشال پانڈے کے والدین کا کوئی پرسان حال نہیں
انہوں نے مزید کہا کہ 'موجودہ دور میں امت کے اندر دین کے خلاف مغربی تہذیب کا جو غلبہ ہو چلا ہے، اس کو ختم کرنے اور نہج نبوت کے احیا کے لیے جو تحریک اصلاح معاشرہ دارالعلوم دیوبند کے زیرانتظام عمل میں آئی ہے۔ اس کی ابتدا میں ایک مجلس اصلاح معاشرہ کے عنوان سے منعقد ہوئی، اس پروگرام میں جم غفیر نے شرکت کی اور حافظ حبیب الرحمن محمد سلیم مولانا عمران صاحب مفتی دانش قاسمی قاری عبدالمالک مولانا نوشاد سیفی وغیرہ و دیگر حضرات نے شرکت کی۔