اترپردیش کے ضلع مظفر نگر ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نمٹنے کا ایک نیا طریقہ نکالا ہے۔ جس کے تحت گھر سے باہر نکلنے والے شخص کی کوئی بھی ویڈیو کلپ انتظامیہ کو بھیج سکتا ہے۔ ایسے افراد کے خلاف ضلع انتظامیہ معاملہ درج کر کاروای کرے گا۔
مظفر نگر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ہوم ڈلیوری نوٹس
اتر پردیش کے مظفر نگر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع انتظامیہ نے نیا طریقہ نکالا ہے، جس کے تحت کوئی بھی شہری قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ویڈیو انتظامیہ کو بھیج سکتا ہے۔
مذکورہ جانکاری خود مظفر نگر کے ایس پی ابھیشیک یادو نے اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص گلیوں، محلوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتا ہے اور پولیس کو دیکھ کر بھاگ جاتا ہے اور پولیس کے جاتے ہی دوبارہ گلی، گھر سے باہر آجاتا ہے تو مظفر نگر پولیس ویڈیو ریکارڈنگ کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرے گی اور خلاف ورزی کرنے والے کے گھر پر ہوم ڈلیوری نوٹس چسپاں کیا جائے گا۔ یہاں تک کہ اگر ایف آئی آر کے بعد بھی، اگر کوئی شخص باہر نکل جاتا ہے یا گھومتا پھرتا ہے اور اگر اسکی ویڈیو ریکارڈنگ پولیس یا عوام ہمیں بناکر بھیجتی ہے تو اس شخص کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایس پی نے اعلان کرتے ہوئے موبائل نمبر 9690112112 جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کوئی بھی شہری اس نمبر پر اس کا ویڈیو بھیج سکتا ہے، اس دوران ویڈیو بھیجنے والے کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔