ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ علاقے نئی منڈی میں واقعی اے ٹو زیڈ روڈ پر آج صبح ایک آئل کے ٹینکر میں نامعلوم وجوہات کے سبب اچانک آگ لگ گئی۔
آگ لگنے کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، مزید معلومات دیتے ہوئے فائر آفیسر نے بتایا کی آج صبح امھیں مظفرنگر کے تھانہ علاقے کی نئی منڈی کے اے ٹو زیڈ روڈ پر ایک آئل ٹینکر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگید عملہ فورا فائر ٹینکروں کے ساتھ موقع پر پہنچا اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔