اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر میں ماسک نہ لگانے پر جرمانہ عائد - urdu news

آج ضلع کے سبھی مرکزی چوراہوں پر ماسک نہیں لگانے والوں کے خلاف ایک زبردست مہم چلائی گئی۔ اس مہم میں جن افراد نے ماسک نہیں لگایا ان میں سے کچھ کو سخت ہدایت دے کر چھوڑ دیا گیا اور کچھ کی کورونا کی جانچ کرائی گئی اور ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

in Muzaffarnagar the challans of of those who did not wear mask and the corona examined
مظفرنگرمیں ماسک نا لگا نے پرجرمانہ عائد

By

Published : Apr 15, 2021, 5:55 PM IST

Updated : Apr 15, 2021, 6:12 PM IST

ریاست پردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر ضلع انتظامیہ پوری طرح مستعد نظر آ رہا ہے۔ کورونا کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

مظفرنگر میں ماسک نہ لگانے پر جرمانہ عائد

اس سلسلے میں آج ضلع کے سبھی مرکزی چوراہوں پر ماسک نہیں لگانے والوں کے خلاف ایک زبردست مہم چلائی گئی۔ اس مہم میں جن افراد نے ماسک نہیں لگایا ان میں سے کچھ کو سخت ہدایت دے کر چھوڑ دیا گیا اور کچھ کی کورونا کی جانچ کرائی گئی اور ان پر جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس مہم کے بارے میں جب ہم نے مظفرنگر کے اے ڈی ایم امت کمار سنگھ سے بات کی تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ ضلع میں ماسک نہیں لگانے والوں کی ہم ٹیسٹنگ کروا رہے ہیں۔ اگر وہ لوگ کورونا مثبت پائے گئے تو ان پر چالان بھی کیا جائے گا کیوں کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے مدنظر ماسک لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔


اس مہم کے تحت ہم نے مظفرنگر کی ہر پنچایت میں ایک کووڈ سینٹر بنا رہے ہیں۔ سٹی میں بھی ہم نے تین کووڈ سینٹر بنائے ہیں۔ ہم کچھ روز سے دیکھ بھی رہے ہیں لوگوں میں ماسک لگانے کی عادت میں اضافہ ہوا ہے یہ ایک اچھی بات ہے کہ جو ہدایت وزیر اعلی چیف سیکریٹری اور ڈی ایم صاحبہ نے عوام کو دی ہے اس پر عمل آوری کی جارہی ہے لیکن جو ان ہدایتوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں یا ماسک نہیں لگا رہے ہیں تو ان کو ہم پکڑ کر کووڈ کی جانچ کرا رہے ہیں۔

Last Updated : Apr 15, 2021, 6:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details