ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے آیورویدک اور یونانی طبی نظام کے سابق چیئرمین ڈاکٹر سبھاش شرما سے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور گھریلو جڑی بوٹیوں کے استعمال اس وبا سے بچنے کے لیےکس حد تک فائدہ مند ہیں ان سارے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔
ڈاکٹر سبھاش شرما نے کہا کہ ابتدائی دور میں اس وبا سے متاثر ہو رہے افراد کے لیے ہسپتال کی کمی تھی لیکن اب ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ اترپردیش حکومت نے کورونا بیڈ کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے جو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔مزید انہوں نے یہ بھی کہاکہ اب کورونا ٹیسٹنگ بھی بالکل مفت کرائی جا رہی ہے۔
انہوں اپنی گفتگو کے دوارن عالمی ادارہ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ' کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے کی گئی کوششوں کے تعلق سے ادارہ صحت نے اترپردیش حکومت کی تعریف بھی کی ہے۔