مظفرنگر کے سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک یادو کے زیر انتظام ملزمین کے خلاف مہم میں آج دن نکلتے ہی میرا پور پولیس کو ایک بڑی کامیابی اس وقت ملی جب میرا پور پولیس کا پانچ شاطر شرپسندوں سے انکاؤنٹر ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بدمعاش میرا پور کے قطب پور روڈ پر چیکنگ کے دوران لوٹ کی واردات کو انجام دینے جا رہے تھے۔
تصادم کے دوران تین شرپسندوں کی ٹانگ میں گولی لگی جبکہ دو بھاگنے والے شرپسندوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ دو شرپسند فرار ہو گئے۔