اردو

urdu

ETV Bharat / city

اترپردیش: پی ایف فنڈ میں بدعنوانی کا الزام، بجلی ملازمین کا احتجاج - بجلی پی ایف فنڈز میں بدعنوانی

اترپردیش میں پی ایف فنڈ میں خرد برد کرنے اور ملازمین کی جمع پونجی کو نجی اداروں کو دے دیے جانے کے معاملے پر بجلی ملازمین نے ریاست بھر میں احتجاج کیا۔

اترپردیش: پی ایف فنڈ کو لیکر بجلی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Nov 19, 2019, 9:18 AM IST

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی بلدیہ میں بجلی ورکرز کی جوائنٹ کمیٹی کے سینکڑوں ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹر کمپنی میں ملازمین کی سرمایہ کاری کے فنڈز کے ڈوبنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں سرکاری فنڈ کے ذریعہ ان کی جمع پونجی کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

اترپردیش: پی ایف فنڈ کو لیکر بجلی ملازمین کا احتجاج

محکمہ بجلی کے ملازمین اپنے پی ایف فنڈ کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کام کا بائیکاٹ کیا اور حکومت سے اس رقم کو ادا کرنے کی ذمہ داری لینے پر زور دیا، اس موقع پر انھوں نے بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ کہا جارہا ہیکہ ڈیفالٹر کمپنیوں میں ملازمین کی جی پی ایف، سی پی ایف کی لگ بھگ 2600 کروڑ روپے کے جمع فنڈز ہیں جسمیں بدعنوانی ہوئی ہے اور اس کی وجہ تمام ملازمین اپنے ریٹائرڈمنٹ اور ریٹائرڈمنٹ فوائد کے بارے میں عدم اطمینان کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔

اس سلسلہ میں انھوں نے حکومت سے اپیل کی ہیکہ انھیں سی پی ایف / جی پی ایف فراہم کیاجائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details