اردو

urdu

ETV Bharat / city

طبی خدمات کے ساتھ ساتھ انسانی خدمات بھی ضروری - آنند ہاسپٹل کے ڈاکٹرز

مظفر نگر کے آنند ہاسپٹل کے ڈاکٹرز(doctors of anand hospital) کی ٹیم طبی خدمات انجام دینے کے بعد شام کے وقت شہر کے تمام مرکزی چوراہوں، روڈویز بس اسٹاپ اور ریلوے اسٹیشن پر غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کررہے ہیں۔

doctors of anand hospital distributing food among the poor people
طبی خدمات کے ساتھ ساتھ انسانی خدمات بھی ضروری

By

Published : May 29, 2021, 11:16 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں لاک ڈاؤن کے سبب ہر کوئی اس سے متاثر ہوا ہے۔ بازار اور کاروبار سب کچھ بند ہیں، غریب طبقے پر لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر پڑا ہے۔

طبی خدمات کے ساتھ ساتھ انسانی خدمات بھی ضروری

بہت سے تو غریب ایسے بھی ہیں جن کو دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہو رہی ہے جبکہ مرکزی حکومت کی جانب سے غریب عوام میں مفت راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے لیکن اس اسکیم سے صرف کارڈ ہولڈرز ہی مستفید ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ غریب افراد بھوک سے پریشان ہیں، بہت سی تنظیمیں ان غریب لوگوں کو کھانا مہیا کرا رہی ہیں۔ غریب لوگ بھوکے نہ سوئیں اس کے لیے مظفر نگر کے آنند ہاسپٹل کے ڈاکٹرز (doctors of anand hospital) اپنی ڈیوٹی کو انجام دینے کے بعد شام کے وقت غرباء میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔

کچھ ڈاکٹرز موٹر سائیکل کے ذریعہ کھانا تقسیم کر رھے ہیں تو کچھ اپنی اپنی کار میں کھانا رکھ کر شہر کے مختلف چوراہوں پر غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔

ایسے ہی کھانا تقسیم کر رہے ایک ڈاکٹر محمد خالد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ تمام ڈاکٹرز مظفر نگر کے آنند ہاسپٹل کے ہیں، جن غریبافراد کو کورونا کی وجہ سے دو وقت کا کھانا نصیب نہیں ہو رہا ہے وہ ان غریب لوگوں تک کھانا پہنچا رہے ہیں، ہم شام کے وقت کھانے کو شہر کے تمام مرکزی چوراہوں، روڈویز بس اسٹاپ اور ریلوے اسٹیشن پر غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details