اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر کوتوالی میں شب برات کے سلسلے میں آج پولیس انتظامیہ کے زیراہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مظفرنگر کے کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں شب برات کے سلسلے میں نشست منعقد اس موقع پر ایس پی سٹی اور سٹی مجسٹریٹ نے اجلاس میں موجود لوگوں سے کہا کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون نافذ ہے لہٰذا کسی عبادت گاہ میں عبادت کرنے نہ جائیں۔
انتظامیہ نے مذہبی شخصیات سے کہا کہ وہ شب برات کے موقع پر لوگوں سے اپیل کریں کہ اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں اور حکومت کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔
پولیس انتظامیہ کی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ نشست منعقد ایس پی سٹی نے کہا کہ کورونا وائرس لاعلاج بیماری ہے۔ اس لئے اس سے تحفظ لازمی ہے اور یہ سماجی فاصلے سے ہی ممکن ہے۔ ایسے میں تمام لوگوں سے آپ لوگ اپیل کریں کہ وہ عبادات اپنے گھروں میں ہی رہ کر کریں۔ عبادات کے لئے مساجد میں نہ جائیں اور قبرستان بھی نہ جائیں۔