ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 1312 مثبت کیس ملے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 1312 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 253 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 6366 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 199 کے قریب کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
مظفرنگر میں کورونا کے ریکارڈ 1312 نئے مریض ملے، 7 کی موت - کورونا
مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 1312 نئے معاملے سامنے آئے۔ ساتھ ہی 253 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک تقریبا 199 مثبت مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
مظفرنگر میں کورونا کے ریکارڈ 1312 نئے مریض ملے
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 1312 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 17179 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔