ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کی پولیس نے گذشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ' لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی کیا جا ئے گی۔
پولیس نے یہ بھی کہا تھا کہ ان پر ڈرون ویڈیو فوٹیج اور سی سی ٹی وی نگرانی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
اب تک مظفر نگر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے لاکھوں افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔