مظفر نگر ضلع کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر سبودھ کمار اور شہر صدر جنید رؤف کی سربراہی میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی کال پر آج مظفرنگر کانگریس کمیٹی نے پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر ایک روزہ زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظفرنگر: ڈیزل-پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ - Congress workers protest against rising diesel, petrol and gas prices
مظفرنگر میں کانگریسیوں نے ڈیزل-پیٹرول اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لےکرزبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
![مظفرنگر: ڈیزل-پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ ڈیزل پیٹرول اورگیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کارکنوں کا احتجاج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12098147-68-12098147-1623414942508.jpg)
ضلع صدر سبودھ کمار شرما نے بتایا کی آج ہم نے سینئر رہنماؤں کی کال پر پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر ایک روزہ احتجاجی مظاہرہ کیا ہے کورونا وبا کے دور میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے اضافے سے عوام کافی پریشان ہیں ۔
ایک طرف عوام کورونا وبا سے پریشان ہیں تو دوسری طرف بے تحاشا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کی خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے لیکن یہاں کی حکومت تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان قیمتوں میں کمی کی جائے جس سے عام آدمی کوراحت ملے۔