اردو

urdu

ETV Bharat / city

Brother And Sister Die Of Suffocation: مظفرنگرمیں دم گھٹنے سے بھائی بہن کی موت - ETV BHARAT URDU

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں سردی سے نجات کے لیے کمرے میں بھائی بہن نے آگ جلائی تھی۔ انگیٹھی کے دھوئیں سے کمرے میں بنی گیس سے بہن بھائی کا دم گھٹنے لگا اور آگ کی چنگاری سے بستر میں آگ لگ گئی، جس سے دونوں بہن بھائی جھلس گئے۔ بعد ازاں ان کی موت واقع ہو گئی۔

مظفر نگر میں دم گھٹنے سے بھائی بہن کی موت
مظفر نگر میں دم گھٹنے سے بھائی بہن کی موت

By

Published : Jan 21, 2022, 4:40 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے چارتھاول تھانہ علاقے کے دھیڈو کلاں گاؤں کے رہائشی راجندر پرجاپتی کے دو بچے 15 سالہ لڑکی نیہا اور 13 سالہ لڑکا انس پیر کی رات شدید سردی سے نجات کے لیے کمرے میں کوئلے کی آگ جلائی اور کمرہ بند کر کے سو گئے۔

مظفر نگر میں دم گھٹنے سے بھائی بہن کی موت

کمرے کی کھڑکیاں اور دروازے بند ہونے کی وجہ سے کوئلے سے نکلنے والا زہریلا دھواں کمرے میں ہی پھیل گیا اور لحاف میں سوئے ہوئے بھائی بہن کئ دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔

منگل کی صبح دیر تک دونوں بچوں کے نہ اٹھنے پر والدین نے ان کے کمرے میں دیکھا تو دونوں بچوں لحاف میں مردہ پایا۔ دونوں بچوں کی ایک ساتھ موت سے خاندان میں کہرام مچ گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور واقعہ کا جائزہ لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ راجندر پرجاپتی کے صرف دو بچے تھے اور زہریلے دھوئیں کی وجہ سے دونوں کی ایک ساتھ موت ہو گئی۔ اس واقعہ سے گاؤں میں بھی غم کی لہر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details