اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: زرعی قوانین کے خلاف گورنر کے نام میمورنڈم

بھارتی کسان یونین لوک شکتی نے زرعی قوانین کے خلاف گورنر کے نام انتظامیہ کو میمورینڈم پیش کیا۔

Bhartiya Kisan Union
گورنر کے ناو میمورنڈم

By

Published : Mar 5, 2021, 5:16 PM IST

اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ضلع کلیکٹریٹ پہنچے بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی کے کارکنان نے مظفر نگر کے ضلع ترجمان کی سربراہی میں کسانوں کے مختلف مسائل پر مشتمل ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے ذریعہ گورنر کے نام پیش کیا۔

گورنر کے ناو میمورنڈم

انہوں نے کہا کہاس میمورنڈم کے ذریعہ بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی گزارش کرتی ہے کہ ہندوستانی کسانوں کے مختلف مسائل کو حل کریں۔ بھارتی کسان یونین لوک شکتی تین زرعی قوانین کے خلاف تب تک احتجاج کرتی رہی گی جب تک کہ یہ قوانین حکومت واپس نہیں لے لیتی ہے۔

اس کے علاوہ فارم کمیشن قائم کیا جائے اور سوامی ناتھن کمیشن کی سفارش کو نافذ کر کے ایم ایس پی کو قانونی حیثیت دی جائے تاکہ زرعی انفراسٹرکچر کو بنیادی طور پر فروغ مل سکے۔

بھارتی کسان یونین لوک شکتی کے ضلع ترجمان قاری محمد غیور نے کہا کی موجودہ حالات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اظافے سے عوام کافی پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر: بڑھتی مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

کسانوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے جو تین زرعی قوانین نافذ کیے ہیں ان کو واپس لینے کا مطالبہ ہم تین ماہ سے بھی زائد عرصے سے کر رہے ہیں۔ ہم اس کے خلاف دلی کے سرحدی بارڈر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان قوانین کے خلاف آج ہم نے مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ کو گورنر کے نام میمورنڈم بھی پیش کیا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جلد از جلد یہ زرعی قوانین واپس لیے جائیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details