اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر:فوجیوں کی یاد میں خون عطیہ - چین نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ غلط برتاؤ کیا

مظفرنگر میں بھارتیہ کسان یونین امبوتا نے ملک کی خاطر قربان ہونے والے سپاہیوں کی یاد میں خون عطیہ کیمپ منعقد کیا۔

مظفرنگر:فوجیوں کی یاد میں خون عطیہ
مظفرنگر:فوجیوں کی یاد میں خون عطیہ

By

Published : Jun 24, 2020, 4:33 PM IST

ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ضلع ہسپتال کے بلڈ بینک میں بھارتی کسان یونین کے ضلعی صدر محمد شاہ عالم کی سربراہی میں درجنوں کارکنان و عہدیداران نے شہید فوجیوں کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔

مظفرنگر:فوجیوں کی یاد میں خون عطیہ

خون عطیہ کے دوران، کورونا وائرس کے سبب سماجی دوری کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا۔ خون عطیہ کیمپ کے دوران سی ایم ایس پنکج اگروال مہمان خصوصی طور پر شامل رہے۔

انہوں نے تنظیم کے اس کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں خون کا عطیہ کرتے رہنا چاہئے،کیونکہ ہماری ا س کوشش سے کسی کی جان بچ سکتی ہے۔

اس دوران ضلعی صدر محمد شاہ عالم نے کہا کہ چین نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ غلط برتاؤ کیا ہم اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے ہمارے 20 فوجیوں کو دھوکہ دہی سے ہلاک کیا، ہمارے فوجی ان کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے۔

بھارتیہ کسان یونین امباواتا کے درجنوں عہدیدار و کارکنان نے ہلاک فوجیوں کی یاد میں خون عطیہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details