ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھی اَن لاک ون کے نفاذ کے بعد سے ہی مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے ہر وہ ممکن کوشش کی جا رہی ہے جس سے عوام کو کوئی پریشانی نہیں ہو۔
مساجد میں داخلے سے قبل سینیٹائزرکا استعمال درست: دارالعلوم دیوبند اس دوران حکومت کی جانب سے کافی سہولیات عوام کو دی گئی ہیں جسمیں بازار، مولز، ہوٹلز کے ساتھ ساتھ سبھی مذہبی مقامات کو حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق کھولا گیا ہے۔
حکومت کے گائیڈ لائن کے مطابق تمام مذہبی رہنماؤں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ 5 سے زیادہ افراد کو ان مقامات پر عبادت کی غرض سے بھی داخل نہ ہونے دیا جائے۔
تمام مذہبی مقامات پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مناسب انتظامات کے ساتھ ہی صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور سینیٹائز کیا جائے۔ مزید آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ نماز سے قبل سینیٹائزر کے استعمال کے تعلق سے بعض علماء اکرام کو یہ بھی اعتراض تھا کہ سینیٹائزر میں الکوحل کا استمعال ہوتا ہے جس سے شراب بنتی ہے اور ایسی چیزوں کا ستعمال نماز سے قبل درست نہیں۔
لیکن وبا کے پیش نظر ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے مساجد میں بدرجہ مجبوری سینیٹا ئزر کے استعمال کو درست قرار دیاہے۔
فتوے میں دارالعلوم دیوبند کے مفتیان کرام نے کہاکہ' مساجد میں الکوحل والے سینیٹائزر کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فتوے کے جاری ہونے کے بعد علماء اکرام نے اپنے اپنے خیالات کو پیش کیا۔اور سبھی علمائے دین نے مساجد میں سینیٹائز رکرنے کو جائز قرار دیا۔