مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے مولانا روڈ پر واقع آر این پبلک اسکول میں سالانہ فیسٹیول پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں نے ثقافتی پروگرام کے ساتھ بہت اچھے انداز میں تقریر پیش کیا۔ پروگرام میں طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام میں جہاں ایک طرف ثقافتی پروگرام پیش کرنے پر بچوں کو ٹرافی اور انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی، تو دوسری جانب طلبہ کی رپورٹ کارڈ ان کے والدین کی موجودگی میں انہیں دیے گئے اور اپنی کلاس میں اول دوئم سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا Annual Function Program Held at RN Public School۔
RN Public School Muzaffarnagar: آر این پبلک اسکول میں اینول فنکشن پروگرام کا انعقاد - مظفرنگر کے آر این اسکول میں پروگرام منعقد
مظفرنگر کے مولانا شاہراہ پر موجود آر این پبلک اسکول میں سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جہاں بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ بچوں کے والدین کی موجودگی میں طلبہ کی رپورٹ دیے گئے RN Public School Muzaffarnagar۔
RN Public School Muzaffarnagar
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آر این پبلک اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ جہاں ہم اسکول میں بچوں کے ساتھ تعلیم کو لے کر محنت کرتے ہیں وہیں والدین کو چاہیے کہ و اپنے بچوں کو گھر میں تعلیم کے لیے کم سے کم ایک سے دو گھنٹے ضرور دیں۔ اسٹیج کی نظامت صائمہ حسن نے کی۔ پروگرام میں خصوصی مہمان کے طور پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر وصی احمد انصاری نے شرکت کی، جنہوں نے تعلیم کو لے کر بچوں کی رہنمائی کیے۔
مزید پڑھیں: