اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف 28 جون کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان - ضلع پنچایت صدر کا انتخابات

مظفرنگر میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف 28 جون کو ضلع کلکٹریٹ میں یک روزہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں بھارتیہ کسان یونین بھی شرکت کریں گی۔

Press conference of all opposition parties in Muzaffarnagar
مظفرنگر میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی پریس کانفرنس

By

Published : Jun 26, 2021, 8:19 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے مہاویر چوک پر واقع سماجوادی پارٹی کے دفتر میں گزشتہ روز یعنی جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام حزب اختلاف کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس میں 28 جون کو موجودہ حکومت کی تاناشاہی کے خلاف ضلع کلکٹریٹ میں یک روزہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مظفرنگر میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی پریس کانفرنس

اس سے قبل اپوزیشن کی میٹنگ میں تمام جماعتوں کے عہدیداروں نے متحد ہو کر آئندہ ہونے والے ضلع پنچایت صدر کے انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے جانب دارانہ رویے کے خلاف آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن پارٹیوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ضلع پنچایت ممبران کو دھمکی دے کر ان کا ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ضلع پنچایت صدر کے انتخابات متاثر ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مظفر نگر کے وارڈ 41 کی ضلع پنچایت ممبر زرین کی ذات کے سرٹیفکیٹ سے متعلق تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے زرین کی ذات کا سرٹیفکیٹ کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ضلع پنچایت ممبرز کو ڈرا اور دھمکا رہی ہے۔ اگر کوئی بی جے پی کی بات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلمان مایاوتی اور اکھلیش کے بہکاوے میں نہیں آنے والے: شاہنواز عالم

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن ایسی حرکت کو برداشت نہیں کرے گی۔ اسی سلسلے میں 28 جون کو ضلع کلکٹریٹ میں یک روزہ مظاہرہ کیا جائے گا جس میں بھارتیہ کسان یونین بھی شرکت کرینگے۔

پریس کانفرنس میں سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر پرمود تیاگی، آزاد سماج پارٹی کے ضلع صدر جگدیش پال، راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر اجیت راٹھی اور کانگریس کے ضلع صدر سبودھ شرما بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details