اردو

urdu

ETV Bharat / city

ویلنٹائن ڈے کے خلاف کرانتی شیوسینا کی 'لٹھ پوجا' - ویلنٹائن ڈے منانے والوں کی مخالفت

مظفر نگر میں ہندو تنظیم کرانتی شیوسینا نے لاٹھی، ڈنڈوں کی پوجا کی ہے۔ یہ پوجا ویلنٹائن ڈے منانے والوں کی مخالفت میں ہوئی ہے۔

Against Valentine's Day, Kranti Shivsena worshiped with sticks in muzaffarnagar
ویلنٹائن ڈے کے خلاف کرانتی شیوسینا نے لٹھ پوجا کی

By

Published : Feb 10, 2020, 6:07 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:35 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پرکاش چوک شہر میں کرانتی شیوسینا کے دفتر پر لٹھ پوجا کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں ویلنٹائن ڈے کی مخالفت کرنے والے تمام کارکنوں اور عہدیداروں نے لٹھ پوجا کی اس دوران کرانتی شیوسینا سے وابستہ تمام کارکنان اور عہدیدار موجود تھے۔

ویلنٹائن ڈے کے خلاف کرانتی شیوسینا نے لٹھ پوجا کی

کرانتی شیوسینا افسر منوج سینی نے کہا کہ 'آئندہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے ہے، ہم سب اس دن کی مخالفت کرتے ہیں اس دن کے لیے ہم لوگوں نے آج یہاں دفتر پر لٹھ پوجن کا پروگرام منعقد کیا۔'

انہوں نے کہا اگر ویلنٹائن ڈے والے دن کوئی بھی نازیبا حرکت، یا کسی پارک میں بےشرمی کرتے ہوئے پایا جاتا ہے تو اس کی خبر ہمارا لٹھ لے گا۔

غور طلب ہے کہ ہر برس 14 فروری کو مختلف سخت گیر ہندو تنظیمیں ویلنٹائن ڈے منانے والوں کے خلاف اپنے طور پر کارروائی کرتی ہیں۔ ان تنظیموں کا ماننا ہے کہ اس دن محبت کرنے والے جوڑے سرعام نازیبا حرکت کرتے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details