اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: لاک ڈاؤن کے بعد مدرسہ میں باضابطہ تعلیم کا آغاز

حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے یکم مارچ سے تمام اسکول کالجز کے ساتھ ساتھ دینی مدارس میں بھی تعلیم شروع کر دی گئی ہے، حالانکہ مدارس میں بچوں کی تعداد پہلے سے کم ہے اور بچوں کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے مدارس کے ذمہ دار بچوں کے والدین سے بھی رابطے میں ہیں۔

after the lockdown education resumed in Madrasa
مظفرنگر: لاک ڈاؤن کے بعد مدرسہ میں باضابطہ تعلیم کا آغاز

By

Published : Mar 15, 2021, 9:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں حکومت کی ہدایت ہر عمل کرتے ہوئے یکم مارچ سے تمام اسکول کالجز کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

مظفرنگر: لاک ڈاؤن کے بعد مدرسہ میں باضابطہ تعلیم کا آغاز

مظفر نگر میں واقع مسلم طالبات کا معروف ادارہ معہد البنات الاسلامی کے سکریٹری محمد اکرم ندوی نے بتایا کہ حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق مدارس کے شعبے بھی کھلتے رہے اور ہمارا مدرسہ بھی حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق چل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کی 15 ستمبر سے 9، 10 11 اور 12 کلاسز کو کھولنے کا آرڈر آیا تھا جس کے بعد ان کو کھول دیا گیا، اس کے بعد 15 فروری سے درجہ 6، 7 اور 8 کا ہمیں آرڈر ملا تو ان کلاسوں کو بھی کھول دیا گیا اور اب یکم مارچ سے نرسری سے 5 کی کلاسوں کو کھولنے کا ہمیں آرڈر ملا ہے تو اس طرح سے تمام شعبے کو کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا سب سے زیادہ اثر بچوں کی تعلیم پر پڑا ہے، مدارس کھلنے کے بعد بھی تمام بچے مدرسے نہیں آرہے ہیں، صرف 60 سے 70 فیصد بچے ہی مدارس میں آ رہے ہیں، بقیہ بچوں کو مدارس میں لانے کی ہم کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس تعلق سے ہم بچوں کے والدین سے بھی مسلسل رابطہ قائم کیے ہوئے ہیں اور ان کی پریشانیوں کو سن رہے ہیں، جن کو فیس دینے میں پریشانی ہیں ان کی فیس معاف کر رہے ہیں اور جن بچوں کو کورس کی پریشانی ہیں ان کو کورس بھی مہیا کر آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details