اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفر نگر پولیس اور بدمعاش کے مابین تصادم میں انعامی بدمعاش زخمی - ای ٹی وی بھارت کی خبر

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایس ایس پی ابھیشیک یادو کے ذریعے بدمعاشوں کے خلاف چلائی جا رہی مہم میں آج اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب 25000 روپے کا انعامی مجرم پولیس کی گولی سے زخمی ہو گیا۔

Reward bully injured in clash between Muzaffarnagar police and bully
مظفر نگر پولیس اور بدمعاش کے مابین تصادم میں انعامی بدمعاش زخمی

By

Published : May 29, 2021, 10:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایس ایس پی ابھیشیک یادو کے ذریعے بدمعاشوں کے خلاف چلائی جا رہی مہم میں آج اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب پولیس نے شہر کوتوالی علاقے کے روحانہ سے چھپآر جانے والے راستے پر موٹر سائیکل سوار بدمعاش کو رکنے کا اشارہ کیا تو بدمعاش نے جنگل کے راستے بھاگنے کی ناکام کوشش کی۔

ویڈیو

پولیس نے بدمعاش کا محاصرہ کرتے ہوئے پیچھا کیا۔ پولیس اور بدمعاش کے مابین ہوئے تصادم میں پولیس کی گولی سے پچیس ہزار کا انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا، جس کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تصادم میں انعامی بدمعاش زخمی

پکڑا گیا بدمعاش ایک شاطر قسم کا مجرم ہے جو کئی معاملوں میں مطلوب چل رہا تھا۔ پکڑا گیا بدمعاش مظفرنگر کے سول لائن علاقے کا ہی رہائشی ہے، جس کے اوپر 25000 کا انعام ہے۔

تصادم میں انعامی بدمعاش زخمی

پکڑے گئے بدمعاش کے اوپر قتل، چوری جیسی کئی سنگین دفعات میں ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ اس مجرم کی پولیس کو کافی روز سے تلاش تھی۔ پکڑے گئے بدمعاش کے پاس سے ایک تمنچہ، دو زندہ اور 2 مردہ کارتوس، 315 بور ایک موٹر سائیکل رونڈا برآمد ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details