اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفر نگر میں کورونا کے 29 نئے مریض کی تصدیق - ضلع مظفر نگر

ضلع مظفر نگر میں 296 افراد کی رپورٹ میں سے کورونا کے 29 مثبت کیسز کی تصدیق کی گئی جبکہ آج 33 مثبت مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، مظفر نگر میں اب تک 21 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت بھی ہو چکی ہے۔

29 new corona patients reported in Muzaffarnagar
مظفر نگر میں کورونا کے 29 نئے مریض کی تصدیق

By

Published : Aug 17, 2020, 9:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج 296 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں کورونا کے 29 مثبت کیسز کی تصدیق کی گئی اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

راحت کی بات یہ ہے کہ آج 33 مثبت مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، مظفر نگر میں اب تک 21 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت بھی ہو چکی ہے۔

مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ کا ٹوئیٹ

ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے معلومات دی کہ مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 29 نئے مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ہے، میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریبا 966 کے قریب متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details