ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 256 نئے کورونا کیسز سامنے آنے سے محکمہ صحت میں افراتفری پھیل گئی جبکہ 93 مثبت مریضوں کی تازہ رپورٹ منفی آئی۔
اب ضلع میں31283 کورونا مثبت مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ 269 مثبت مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
Coronavirus In Muzaffarnagr: مظفرنگرمیں کورونا کے نئے معاملات میں اضافہ - مظفر نگر میں کورونا کیسس
مظفرنگرمیں کورونا وائرس مثبت معاملوں Corona virus positive cases میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔آج بھی ضلع میں 256 نئے مثبت کیسزملے ہیں جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں تشویش پیدا ہوگئی۔ آج 1246 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں 256 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔
مظفرنگرمیں 256 کورونا کے نئے معاملے
واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیم بھی کورونا وبا کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے پوری مستعدی کے ساتھ مصروف ہے۔