مظفرنگر: اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کے لوہیا بازار کی جامع مسجد میں واقع شاہ اسلامک لائبریری کے 22ویں یوم تاسیس 22nd Founding Day of Shah Islamic Library was Celebrated in Muzaffarnagar کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام محفل حمد و نعت منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں دور دراز سے علمائے کرام تشریف لائے اور اصلاح معاشرہ پر غور و فکر کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شاہ اسلامک لائبریری Shah Islamic Library کی جانب سے پروگرام میں شریک علماء کرام کو اعزاز سے نوازا گیا۔
موقع پر لائبریری کی طرف سے نئے سال کا ایک کلینڈر بھی جاری کیا گیا۔ لائبریری کے بانی قاری خالد بشیر قاسمی Khalid Bashir Qasmi نے بتایا کہ آج شاہ اسلامی لائبریری کے 22ویں قیام پر لائبریری میں ایک محفل حمد و نعت پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس میں دور دراز سے ائمہ کرام اور علمائے دین تشریف لائے۔