اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: کورونا کے 17 نئے مریض، 28 صحتیاب

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 17 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

corona
کورونا

By

Published : Jan 5, 2021, 9:24 PM IST

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 17 نئے کیس ملے، ساتھ ہی 28 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک 100 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 17 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی 556 رپورٹ میں 17 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 28 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 277 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 100 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا میں کورونا ویکسینیشن کی کامیاب ریہرسل


مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 17 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 7789 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details