ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز برابر بڑھ رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 17 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
آج 493 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 17مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
ان میں سے 5 بڑھانا، 1شاہپور، 2 اگرسین وہار، 1 سیول لائن، 1 وہلنہ، 1 رم لیلہ ٹلہ، 1 رام پوری، 1 وکاس بھون، 1 اوم پیرا ڈائس، 1 میم لانا میں ملا ہے۔
یہ بھی پرھیں:
مظفر نگر: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے میٹنگ
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 17 نئے کیس میلے ہیں سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریب 319 متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج دیا گیا ہیں۔ اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی اور اس کی مزید جانکاری اے ڈی ایم الوک کمار نے دی۔